تازہ ترینبلوچستان

کوئٹہ : گزشتہ روز اغواء ہونے والی مسافر کوچ چمن سے بازیاب

کوئٹہ: گزشتہ روز اغواء ہونے والی مسافر کوچ کا ڈراپ سین: سچ کوئٹہ نیوز
بوستان سے اغواء شدہ مسافر کوچ چمن سے بازیاب، اے سی کاریزات کی کارروائی
بوستان سے اغواء کی گئی مسافر کوچ کو چمن سے برآمد کرلیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر کاریزات امیر حمزہ کے مطابق مسلح افراد نے گزشتہ روز بوستان سے کوچ کو اغواء کیا تھا۔ کارروائی کی قیادت اے سی کاریزات نے کی، جن کے ہمراہ لیویز تھانہ انچارج بوستان سید بشیر آغا اور کاریزات انچارج نصیب اللہ شامل تھے۔
اے سی کاریزات نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ کوچ کو بازیاب کر لیا گیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں جاری ہیں اور انہیں جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker