تازہ ترینپاکستان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان رہا ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ، 100 انڈیکس میں 425 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 18 ہزار 502 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی ، انڈیکس ایک لاکھ ، 19 ہزار سے نیچے آ گیا

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان رہا تھا جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو کافی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

دوسری جانب انٹربینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 9 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 281 روپے 97 پیسے ہو گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker