تازہ ترینپاکستان

اسلام آباد : نا معلوم افراد کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شہید

اسلام آباد میں نامعلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر ( اے ایس آئی ) شہید اور ایک کانسٹیبل زخمی ہوگیا۔

اسلام آباد کے علاقے فیض آباد کے قریب نامعلوم ملزمان کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں سی آئی اے اسلام آباد کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) سدھیر عباسی شہید جبکہ کانسٹیبل جعفر شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ انڈسٹریل ایریا کی پولیس اور سیف سٹی حکام موقع پر پہنچ گئے۔

زخمی کانسٹیبل جعفر کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے ان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker