تازہ ترینانٹرنیشنل

امریکا کیساتھ جوہری معاہدہ نہ کیا تو اسرائیلی حملے کا خطرہ ہے، سعودیہ نے گزشتہ ماہ ایران کو پیغام پہنچایا

سعودی عرب کی جانب سے ایران کو خبردار کیا گیا تھا کہ ایران نے امریکا کے ساتھ جوہری معاہدہ نہ کیا تو اسے اسرائیل کے حملے کا خطرہ ہے۔

غیرملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خلیجی اور ایرانی ذرائع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے گزشتہ ماہ سعودی وزیر دفاع کے دورہ تہران میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو دو ٹوک پیغام پہنچایا تھا۔

سعودی عرب کی جانب سے کہا گیا تھا کہ امریکا کے ساتھ جوہری معاہدے پر بات چیت کو سنجیدگی سے لیا جائے، یہ اسرائیل کے ساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کا راستہ ہے۔

ذرائع کے مطابق خطے میں مزید عدم استحکام کے خدشے کے باعث سعودی عرب کے بادشاہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے اور وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے لیے انتباہ کے پیغام کے ساتھ روانہ کیا تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ سعودی وزیر دفاع کے ساتھ 17 اپریل کو تہران کے صدارتی محل میں بند کمرہ اجلاس میں ایرانی صدر مسعود پیزشکیان، مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker