تازہ ترین

کراچی: ٹریلر سے ہونے والے حادثات میں دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق

کراچی میں ٹریلر سے ہونے والے دو مختلف حادثات میں 2 خواتین سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔

موٹروے ایم 9 پر ٹریلر نے موٹرسائیکل کو ٹکرماری جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق ہوگئیں جب کہ ایک شخص اور 2 بچے زخمی بھی ہوئے۔

کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 2 میں ٹریلرکی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت داؤد کے نام سےہوئی۔

پولیس کے مطابق واقعے کے بعد ٹریلرکو تحویل میں لے لیا گیا ہے جب کہ ٹریلر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker