تازہ ترینپاکستان

پاکستانی اور ترک ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی میں داعش کا اہم کمانڈر گرفتار

پاکستان اور ترک انٹیلی جینس ایجنسیوں کی مشترکہ کارروائی میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے اہم کمانڈر کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترک میڈیا کے مطابق آئی ایس آئی اور ترک ایجنسی نے پاک افغان سرحدی علاقے میں مشترکہ کارروائی کی۔

رپورٹس کے مطابق کارروائی میں داعش کمانڈراوزغر آلتن کو گرفتار کیا گیا، اس کا کوڈ نام ابو یاسر الترکی تھا اور یہ عالمی دہشت گرد تنظیم کے اہم رکن سمجھے جاتے ہیں۔

ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار داعش کمانڈر پر ترکیہ اور یورپ میں کنسرٹ اور عوامی مقامات کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کا الزام ہے۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ داعش کمانڈر کو مزید تحقیقات کیلئے ترکیہ منتقل کردیا گیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker