تازہ ترینانٹرنیشنل

کینیڈا کے جنگلات میں لگنے والی آگ بےقابو ہوگئی جس نے 200 سے زائد مقامات کو اپنی لپیٹ میں لےلیا ہے ۔

آگ برٹش کولمبیا، کیوبیک اور البرٹا تک پھیل چکی ہے جس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، غیر ملکی میڈیا کے مطابق آگ سے متاثرہ علاقوں میں 27 ہزار افراد نقل مکانی پر مجبورہیں۔

کینیڈا کے متاثرہ صوبوں میں ایمرجنسی نافذ کرکے بڑے پیمانے پر ریسکیو آپریشن جاری ہے،کینیڈا کے جنگلات میں لگی آگ کا دھواں امریکا کی جانب بڑھ رہاہے۔

امریکی محکمہ ایمرجنسی نے کینیڈا کے صوبہ البرٹا میں امدادی ٹیم بھیجنے کا اعلان کیا ہے ،دوسری جانب ماہرین نے آگ کی شدت کا سبب موسمیاتی تبدیلی اور خشک سالی کو قرار دیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker