تازہ ترینپاکستان

وزیراعظم 2 روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، عید الاضحیٰ وہیں منائیں گے

وزیر اعظم شہباز شریف سعودی عرب کے ولی عہد ووزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز کی دعوت پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف 2 روزہ دورے کے دوران عید الاضحیٰ سعودی عرب میں منائیں گے اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے عید ملیں گے۔

وزیراعظم اپنے دورے کے دوران سعودی ولی عہد سے ملیں گے، ملاقات میں دونوں ملکوں کے باہمی تعاون کے فروغ پر اہم گفتگو ہوگی۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان خصوصی ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے علاوہ امت مسلمہ کی فلاح و بہبود اور علاقائی امن و سلامتی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مضبوط بنانے پر گفتگو ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker