بلوچستانتازہ ترین

چیف آف محمدشہی سردار عظیم جان محمدشہی کا بلوچستان کے معروف سماجی و قبائلی شخصیت ٹرانسپورٹر حاجی میر فیروز خان لہڑی کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار

مستونگ چیف آف محمدشہی سردار عظیم جان محمدشہی نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ حاجی میر فیروز لہڑی ایک نہایت ہی شفیق، ملنسار اور دور اندیش قبائلی رہنما بھی تھے۔ انہوں نے بلوچستان میں ٹرانسپورٹ کے شعبے کے لیے گراں قدر خدمات سرانجام دیں اور اپنی محنت اور لگن سے ایک نمایاں مقام حاصل کیا۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا پر کرنا مشکل ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ مرحوم ایک عظیم انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ غریبوں اور ناداروں کی مدد کی اور قبائلی تنازعات کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کی سماجی اور فلاحی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان، عزیز و اقارب کو یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker