ملک بھر سے افغان مہاجرین کی واپسی جاری، 1.5 لاکھ سے زائد افراد افغانستان روانہ

۔*چمن:* ملک بھر میں غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی *رضاکارانہ واپسی* اور *ڈی پورٹیشن کا عمل تیزی سے جاری ہے*۔ حکومتی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد *افغان مہاجرین کی وطن واپسی میں نمایاں اضافہ* دیکھنے میں آیا ہے۔

۔سرحدی شہر *چمن* میں بھی *ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مؤثر آپریشن* جاری ہے۔ *ڈپٹی کمشنر چمن* کے مطابق، اب تک چمن بارڈر کے ذریعے *ڈیڑھ لاکھ سے زائد افغان مہاجرین* واپس اپنے وطن جا چکے ہیں۔

جبکہ *چمن شہر اور قریبی علاقوں* سے *25 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو باضابطہ کارروائی کے تحت واپس افغانستان ڈی پورٹ* کیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائیاں *قانون کی بالادستی*، *سیکیورٹی خدشات* اور *قومی مفادات* کو مدنظر رکھتے ہوئے کی جا رہی ہیں۔ چمن بارڈر پر واپس جانے والوں کی سہولت کے لیے *امدادی کیمپس، رجسٹریشن پوائنٹس اور ٹرانسپورٹ سہولیات* بھی فراہم کی گئی ہیں۔

سرکاری سطح پر اس بات کا اعادہ کیا گیا ہے کہ *غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف ملک بھر میں بلاامتیاز کارروائی* جاری رہے گی تاکہ *قانونی اور سیکیورٹی نظام کو مستحکم* بنایا جا سکے۔