بلوچستان میں افغان مہاجرین کی واپسی کا منظم پہلا مرحلہ تیزی سے جاری ہے، جس کے تحت 40 پرانے کیمپ ختم کیے جا رہے ہیں، جبکہ دوسرا مرحلہ جلد شہروں میں شروع ہوگا
کوئٹہ: بلوچستان حکومت اور وفاقی احکامات کے تحت افغان مہاجرین کی واپسی کا عمل باقاعدہ طور پر تیزی سے جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں صوبے کے مختلف اضلاع — *پشین، چمن، مسلم باغ، لورالائی، چاغی* اور ان کے نواحی علاقوں میں قائم *40 سال پرانے مہاجر کیمپ ختم* کیے جا رہے ہیں، جبکہ غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو واپس افغانستان روانہ کیا جا رہا ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق یہ عمل *مرحلوں* میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے کے بعد آئندہ چند روز میں دوسرا مرحلہ شروع ہوگا، جس میں *بلوچستان کے بڑے شہروں کے اندر* مقیم افغان مہاجرین کے خلاف *کارروائی کی جائے گی*۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ اس آپریشن کے لیے *منظم ٹیمیں تشکیل* دی جا رہی ہیں جو شناختی عمل کے بعد افغان باشندوں کو *عارضی کیمپوں* میں منتقل کریں گی، جہاں سے انہیں *سرحد پار افغانستان واپس بھیجا جائے گا۔*