تازہ ترین

پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروجیکٹ کی بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی

پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروجیکٹ کی بین الاقوامی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق تاریخ میں پہلی بار کسی برطانوی شہر کے والنٹیئرز گروپ نے صفائی کے لیے پنجاب سے رہنمائی حاصل کی ہے۔

برطانوی شہر برمنگھم میں اُبلتے کوڑے دانوں اور بار بار ہڑتالوں کے مسئلے کے حل میں ’ستھرا پنجاب‘ ماڈل مؤثر ثابت ہوا۔

بی بی سی کا کہنا ہے کہ پنجاب کا ویسٹ مینجمنٹ پلان (ستھرا پنجاب) دنیا بھر کے اداروں کے لیے قابلِ تقلید مثال بن چکا ہے ۔

کوپ 30 میں پاکستان پویلین پر ’ستھرا پنجاب‘ پروگرام کی تفصیلات پیش کی گئی تھیں جبکہ عالمی جریدے بلوم برگ نے بھی ستھرا پنجاب ویسٹ ٹو ویلیو پروجیکٹ کو اہم منصوبہ قرار دے دیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker