انٹرنیشنل

تھائی لینڈ: بے قابو بس درخت سے جاٹکرائی، حادثے میں 18 افراد ہلاک

بینکاک: تھائی لینڈ میں ایک ڈبل ٹیکر بس بے قابو ہوکر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس تھائی لینڈ کے دارالحکومت بینکاک سے سونگ کھلا صوبے جارہی تھی، بس میں 49 افراد سوار تھے جن میں سے 18 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 30 سے زائد زخمی ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثے سے بس کو شدید نقصان ہوا اور اس کا اگلا مقام 2 حصوں میں تقسیم ہوگیا۔

حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات اب تک معلوم نہیں ہوسکیں اور اس بارے میں تحقیقات جاری ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker