انٹرنیشنل

ایرانی حملوں کا خوف، قطر میں امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری

امریکا نے قطر میں اپنے شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔ سفارتخانے کا کہنا ہے کہ شہری بلا ضرورت سفر سے گریز کریں۔

امریکا کی جانب سے اسرائیل کی حمایت میں ایران کے تین ایٹمی بجلی گھروں پر حملوں کے بعد ایران کے جوابی حملوں کے خدشے کے پیش نظر قطر مین امریکی شہریوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی گئی۔

امریکا نے قطر میں مقیم شہریوں کیلئے پیغام جاری کردیا، دوحہ میں قائم امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ قطر میں موجود امریکی شہری جہاں ہیں وہی رہیں، نقل و حرکت سے گریز کریں۔

واضح رہے کہ امریکا نے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ایران کے تین ایٹمی پلانٹس اصفہان، نطنز اور فردو پر بی 2 بمبار طیاروں کے ذریعے خوفناک بمباری کی تھی، جس کے بعد دعویٰ کیا گیا تھا کہ فردو جوہری پلانٹ کو مکمل تباہ کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker