انٹرنیشنل

غزہ میں اسرائیلی حملے تھم نہ سکے، مزید 81 فلسطینی شہید

غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی بدستورجاری۔ 24 گھنٹے میں صیہونی درندوں نے مزید81 افراد کو شہید اور 4 سو22 کو زخمی کردیا ۔

عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں مزید 81 فلسطینی شہید، 422 افراد زخمی ہوگئے، اسرائیل اور امریکا کی حمایت سے چلنے والے امدادی مراکز قتل کا میدان بن گئے۔

دوسری جانب سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انہیں اگلے ہفتے تک غزہ میں جنگ بندی کی امید ہے۔ تاہم انہوں نے شکوہ کیا کہ ”امریکا خوراک اور مالی امداد فراہم کر رہا ہے، لیکن دیگر ممالک اس انسانی بحران میں قابل ذکر کردار ادا نہیں کر رہے۔“

یواین آر ڈبلیو اے خان یونس میں اسرائیلی فوجیوں کو باقاعدہ حکم دے کر امداد کے منتظر 21 فلسطینیوں کو شہید کیا گیا، محصور علاقے میں ایک ہفتے میں غذائی قلت سے 66 بچے شہید ہوئے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے غزہ کے کئی علاقوں میں جبری انخلا کے احکامات جاری کر دیئے، نصیرات، زہراء، مغرقہ کی میونسپلٹیز اور شمالی ساحلی پٹی سمیت متعدد علاقے خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ غزہ میں اب تک 56 ہزار 412 فلسطینی شہید جبکہ 1 لاکھ 33 ہزار 54 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker