انٹرنیشنل

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، ترکیہ میں جنگل کی آگ کے باعث ہزاروں افراد نقل مکانی پر مجبور

ترکیہ اور فرانس میں فائر فائٹرز نے جنگل میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوشش کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا، جبکہ یورپ میں گرمی کی شدید لہر کے سبب موسم گرما کے آغاز پر ہی الرٹ جاری کر دیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق فرانس، اسپین، اٹلی، پرتگال اور جرمنی میں صحت سے متعلق وارننگز جاری کی گئیں، یہاں تک کہ نسبتاً معتدل موسم کے لیے مشہور نیدرلینڈز نے بھی آئندہ دنوں میں شدید گرمی اور بلند نمی کے پیش نظر ہائی ٹیمپریچر الرٹ جاری کر دیا۔

یورپی یونین کے کوپرنیکس کلائمیٹ چینج سروس کی ماہر سمانتھا برگس نے بتایا کہ مغربی یورپ کے وسیع حصے میں اس وقت شدید گرمی اور ہیٹ ویو جیسی صورتحال ہے، ایسا موسم جون میں نہیں عام طور پر جولائی یا اگست میں ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کئی علاقوں میں درجہ حرارت سال کے اس وقت کے معمول سے 5 سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ہے۔

ادھر، وزیر جنگلات ابراہیم یومکلی کے مطابق ترکیہ کے مغربی صوبے ازمیر میں جنگلات میں لگنے والی آگ مسلسل دوسرے روز بھی جاری رہی، جو تیز ہواؤں کی وجہ سے مزید بھڑک اٹھی۔

ترک ایمرجنسی مینجمنٹ اتھارٹی نے بتایا کہ پانچ علاقوں سے 50 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا، جبکہ صرف صوبے ازمیر سے منتقل کیے جانے والے افراد کی تعداد 42 ہزار ہے۔

 

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker