انٹرنیشنل

غزہ: اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید

غزہ میں جاری اسرائیلی  بمباری سے ایک اور فلسطینی صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید ہوگئے۔ 

فلسطینی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز ایک کیفے پر حملہ کیا جس میں غزہ کے بے گھر لوگ  پناہ لیے ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق کیفے پر بمباری سے 21 فلسطینی شہید ہوئے اور  فلسطینی فلمساز، ڈائریکٹر اورصحافی اسماعیل ابو حطاب بھی شہید ہونے والوں میں شامل تھے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسرائیلی بمباری میں خاتون صحافی بیان ابو سلطان بھی زخمی ہوئیں۔

اس حوالے سے فلسطینی میڈیا کا بتانا ہے کہ غزہ کی کہانی دنیا تک پہنچانے میں اسماعیل ابو حطاب کا کردار ناقابل فراموش ہے، ابو حطاب 2 نومبر2023 کو بھی ایک اسرائیلی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق اسماعیل ابو حطاب کی شہادت کے بعد غزہ کے شہید صحافیوں کی تعداداب 231 ہوگئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker