انٹرنیشنل

ایران نے جون کے مہینے میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افغانیوں کو ملک بدر کردیا

ایران نے جون کے مہینے میں 2 لاکھ 30 ہزار سے زائد افغانیوں کو ملک بدر کردیا
 تہران : قوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرت نے کہا ہے کہ ایران سے جون کے مہینے میں 2 لاکھ30 ہزار سے زائد افغان شہری واپس افغانستان گئے، جن میں سے اکثریت کو جبری طور پر نکالا گیا۔ عالمی ادارہ برائے مہاجرت (آئی او ایم) کے ترجمان اواند عزیز آغا نے اے ایف پی کو بتایا کہ یکم سے 28 جون کے درمیان 2 لاکھ33 ہزار 941 افغان شہری ایران سے افغانستان واپس آئے، جن میں سے صرف 21 سے 28 جون کے دوران ایک ہفتے میں ایک لاکھ 31 ہزار 912 افراد کی واپسی کا اندراج کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یکم جنوری سے 28 جون 2025 تک مجموعی طور پر 6 لاکھ 91 ہزار 49 افراد واپس آ چکے ہیں، جن میں سے 70 فیصد کو زبردستی واپس بھیجا گیا۔
 حالیہ ہفتوں میں واپسیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، کیونکہ افغان شہریوں نے اطلاع دی ہے کہ ایران میں ان پر ملک چھوڑنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے، یہ سب ایک ایسی ڈیڈلائن سے پہلے ہو رہا ہے جو ایران نے مئی میں دی تھی کہ تمام غیر دستاویزی افغان شہری 6 جولائی تک ملک چھوڑ دیں۔
آئی او ایم کے مطابق، گزشتہ ہفتے کے چند دنوں میں روزانہ تقریباً 30 ہزار افغان شہری واپس بھیجے گئے۔طالبان کی سرحدی انتظامیہ اور اقوام متحدہ کے مطابق حالیہ دنوں میں یہ تعداد 6 ہزار سے 7 ہزار یومیہ کے درمیان رہی ہے، تاہم توقع کی جا رہی ہے کہ ڈیڈلائن کے قریب یہ تعداد ایک بار پھر بڑھ سکتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker