انٹرنیشنل

امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل منظور کرلیا

واشنگٹن: امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان نے بھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات کا بل پاس کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا ٹیکس اور اخراجات سے متعلق بگ بیوٹی فل بل امریکی ایوان نمائندگان نے منظور کرلیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق بل کے حق میں 218 اور مخالفت میں 214 ووٹ پڑے۔اب یہ  بل دستخط کے لیے صدر ٹرمپ کو بھیجا جائے گا۔

 وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بل پر جمعے کو شام 5 بجے دستخط کریں گے۔اس سے قبل یہ بل امریکی سینیٹ میں بھی صرف ایک ووٹ کی برتری سے پاس ہوچکا ہے ۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق اس بل کی منظوری کے ساتھ ہی ٹرمپ کی کئی اہم داخلی پالیسیوں کو قانون کا درجہ مل جائے گا جبکہ اس سے ملکی قرض میں مزید 3.3 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔

اس قانون کے تحت ٹرمپ کی جانب سے 2017 میں دی گئی ٹیکس کٹوتیوں میں توسیع کی جائے گی، ٹِپس اور اوورٹائم آمدن پر نئے ٹیکس ریلیف دیے جائیں گے۔

اس کے علاوہ فوجی اخراجات اور امیگریشن اداروں کے بجٹ میں اضافہ ہوگا جبکہ غریب افراد کے لیے صحت اور خوراک کی اسکیموں میں کٹوتی کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker