انٹرنیشنل

غزہ میں مزاحمت کاروں کے شدید حملے، اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی

غزہ میں  فلسطینی مزاحمت کاروں کے  قابض اسرائیلی فوج پر شدید حملے جاری ہیں۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے  مزاحمت کاروں نے آج اسرائیلی فوج پر حملے کے دوران ایک اسرائیلی فوجی کو گرفتار کرنے کی بھی کوشش کی۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ آج صبح خان یونس میں مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروہ پر حملہ کیا اور ایک ٹینک اور 2 بکتر بند گاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

اس حملے میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی فوج کے 2 بلڈوزروں کو بھی نشانہ بنایا۔

بعد ازاں مزاحمت کاروں نے بہت قریب سے اسرائیلی فوجیوں کے ساتھ مقابلہ کیا اور ایک اسرائیلی فوجی کو گرفتار کرنے کی بھی کوشش کی۔

القسام بریگیڈز کے بیان کے مطابق میدان جنگ کی صورتحال کے باعث اسرائیلی فوجی کو گرفتار کرنا ممکن نہ ہوا جس کے باعث مزاحمت کاروں نے اس اسرائیلی فوجی کو ہلاک کرکے اس کے ہتھیار قبضے میں لے لیے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے القسام بریگیڈز کے ایک کمانڈر نے عرب میڈیا کو بتایا کہ آج کی کارروائی میں فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی فوجیوں کو گرفتار نہ کرسکے لیکن مستقبل میں وہ اس میں کامیاب ہوجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker