انٹرنیشنلموسم

یورپ میں جھلسا دینے والی گرمی، 2300 افراد جاں بحق

لندن: یورپ میں جھلسا دینے والی گرمی سے 10 دن میں 2 ہزار 300 اموات ہو گئیں۔

یورپ میں گرمی کی شدت سے ہونے والی ہلاکتیں 23 جون سے 2 جولائی کے درمیان بارسلونا، میڈرڈ، لندن اور میلان سمیت 12 بڑے یورپی شہروں میں ہوئیں۔ جبکہ 15 سو اموات براہ راست ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہوئیں۔

یورپ میں زیادہ تر بزرگ، بیمار، بچے اور کھلے آسمان تلے کام کرنے والے افراد گرمی کا شکار ہوئے۔ گرمی کی شدت سے 65 سال سے زائد عمر کے افراد زیادہ متاثر ہوئے۔

اٹلی کے شہر میلان میں 317 اموات براہ راست موسمیاتی تبدیلی سے ہوئیں۔ اور لندن میں 273 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

موسمیاتی ماہرین کے مطابق کرہ ارض میں شدید گرم موسم کی وجہ ماحولیاتی تبدیلی ہے۔ سڑکیں اور عمارتیں گرمی جذب کر لیتی ہیں۔ جس کی وجہ سے گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے۔ ماحولیاتی تبدیلیوں پر فوری قابو نہ پایا گیا تویہ خاموش قاتل مزید زندگیاں نگلتی رہے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker