انٹرنیشنل

جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی ایک اور پڑوسی ملک میں دراندازی، ڈرون حملے کردیے

جنگی جنون میں مبتلابھارت نے اپنے پڑوسی ملک کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میانمار میں ڈرون حملے کردیے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی علیحدگی پسند تنظیم یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (اُلفا) نے اعلان کیا ہے کہ بھارتی فوج نے سرحد پار میانمار میں تنظیم کے کیمپ پر ڈرون حملے کیے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں میں اس کے 3 اعلیٰ کمانڈر ہلاک ہوئے جبکہ  تنظیم کے کچھ دیگر افراد اور عام شہری زخمی ہوئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق بھارتی فوج یا دیگر سرکاری حکام کی جانب سے تاحال ڈرون حملوں کی تصدیق نہیں کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میانمار کے ساگاینگ علاقے میں کیے گئے ان حملوں میں 150 اسرائیلی ساختہ ڈرون استعمال کیے گئے۔

خیال رہے کہ یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام بھارتی ریاست آسام کی آزادی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔

اُلفا کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج اروناچل پردیش کے کیمپوں سے حملے کر رہی ہے، بھارتی فوج کے وحشیانہ حملوں کا بدلہ ضرور لیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker