انٹرنیشنل

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روس کو بڑی دھمکی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو  یوکرین کے ساتھ امن معاہدہ کرنے کی ڈیڈلائن دیدی۔  انہوں نے خبردار کیا کہ اگر 50 روز میں امن معاہدہ نہ ہوا تو   روس پر   اضافی 100 فیصد ٹیرف عائد کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بات نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک روٹے سے اوول آفس میں ملاقات کے بعد  میڈیا سےگفتگو کے دوران کہی۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ روسی صدر ولادیمیرپیوٹن سے خوش نہیں کیوں کہ صدر پیوٹن کو یوکرین سے 2 ماہ قبل ہی امن معاہدہ کرلینا چاہیےتھا لیکن روسی صدر نے ایسا نہیں کیا۔

صدر  ٹرمپ  نے مزید کہا کہ وہ روس کو یوکرین سے امن معاہدے کےلیے 50 دن کا وقت دے رہے ہیں، اگر روس معاہدہ کرنے میں ناکام رہا تو سخت ٹیرف عائد کریں گے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل دفاعی سسٹم  فراہم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ یوکرین کو پیٹریاٹ میزائل سسٹم فراہم کریں گے تاکہ یوکرین روس کے خلاف جنگ میں اپنا دفاع کرسکے۔

امریکی صدر کاکہنا تھا کہ تجارت جنگوں کے خاتمے کا بہترین ذریعہ ہے، ہم نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ رُکوائی۔ دونوں ممالک تیزی سے جوہری جنگ کی طرف جا رہے تھے۔

انہوں نے مزید کہا تجارتی ٹیکسوں میں اضافے پر  یورپی یونین اور  دیگر ممالک سے بات چیت کے لیے تیار ہیں اور اس حوالے سے یورپی یونین حکام بات چیت کے لیے آرہے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2 روز قبل یورپی یونین اور میکسیکو پر 30 فیصد تجارتی ٹیکس عائد کرنے کا اعلان کیاتھا۔

صدر  ٹرمپ نے کہا تھا کہ یکم اگست سے یورپی یونین کی مصنوعات اور میکسیکو سے درآمد کی جانے والی اشیا پر  30 فیصد ٹیکس نافذ ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker