انٹرنیشنل

غزہ میں اسرائیلی درندگی میں امداد کے متلاشی 21 افراد سمیت 43 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی درندنگی کے نتیجے میں امداد کے متلاشی 21 افراد سمیت مزید 43 فلسطینی شہید ہوگئے۔

الجزیرہ نے طبی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ غزہ میں فجر کے بعد سے اب تک کم از کم 43 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جن میں 21 افراد وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، خان یونس کے جنوبی علاقے میں قائم غزہ ہیومنٹیرین فاؤنڈیشن (جی ایچ ایف) کے امدادی مرکز پر خوراک لینے کے لیے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کے باعث بھگدڑ مچنے اور دم گھٹنے سے 15 افراد جاں بحق ہوئے۔

اس سے قبل، اسرائیلی فوج نے المواسی کے علاقے میں بے گھر افراد کے کیمپ کو نشانہ بنایا ، جس میں 9 فلسطینی شہید ہو گئے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جی ایچ ایف نے جنوبی خان یونس میں امدادی مرکز پر پیش آنے والے واقعے کا ذمہ دار حماس سے وابستہ افراد کو قرار دے دیا۔۔

جی ایچ ایف کے جاری کردہ بیان کے مطابق ہجوم میں افرا تفری اور خطرناک بھگدڑ کے دوران کم از کم 19 افراد کچلے گئے جبکہ ایک شخص کو چاقو کے وار سے قتل کیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہمارے پاس مستند شواہد موجود ہیں کہ ہجوم میں موجود حماس سے منسلک کچھ مسلح افراد نے دانستہ طور پر اس بدامنی کو ہوا دی‘۔

جی ایچ ایف کے اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے ہجوم میں کئی آتشیں اسلحہ دیکھے، اور مزید بتایا کہ ایک امریکی کارکن کو بھی ایک فرد نے اسلحہ دکھا کر دھمکایا۔

واضح رہے کہ جی ایچ ایف کو اس کے قیام (مئی) سے اب تک شدید تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ اس کے امدادی مراکز یا ان کے آس پاس 800 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker