انٹرنیشنل
دبئی پولیس نے گم ہونیوالا لاکھوں ڈالر کے ہیروں سے بھرا بیگ مالک کو کس طرح واپس دلوایا؟

دبئی پولیس نے 3 لاکھ ڈالرز مالیت کے ہیرے مالک کو واپس دلوا دیے۔
دبئی کا رہائشی ہیروں کا تاجر ائیرپورٹ سےغلطی سے دوسرے مسافر کا بیگ لے گیا تھا اور دبئی کے رہائشی ہیروں کے تاجر کا بیگ غلطی سے بنگلا دیشی مسافر لے گیا تھا۔
دبئی پولیس کے مطابق ہیروں والے بیگ کا غلطی سے تبادلہ دبئی ائیرپورٹ پر ہوا اور تاجر نے غلطی کا احساس ہونے پر دبئی پولیس کو مطلع کیا۔
دبئی پولیس نے ائیرپورٹ کےکیمروں کی مدد سے ہیروں والا بیگ لےجانے والے بنگلا دیشی مسافرکوڈھونڈ نکالا۔
دبئی پولیس نے وزارت خارجہ کی مدد سے بنگلا دیش سے بیگ واپس منگوا کر مالک کے حوالے کردیا۔



