انٹرنیشنل

کسی کو ڈالر پر حملہ نہیں کرنے دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ کیا ہوتا ہے، یہ دیکھنا باقی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی ہمارے دوست ہیں لیکن وہ ہمارے ساتھ زیادہ کاروبار نہیں کرتے۔

ٹرمپ نے بتایا کہ اس وقت بھارت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت دنیا میں سب سے زیادہ ٹیرف وصول کرنے والا ملک ہے، تاہم اب وہ ٹیرف کی حد کم کرنے کے لیے تیار ہے۔

امریکی صدر نے واضح کیا کہ ہم کسی کو بھی ڈالر پر حملہ کرنے نہیں دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یکم اگست ہمارے ملک کے لیے بہت بڑا دن ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker