انٹرنیشنل

مقبوضہ مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں نے پانی کی سپلائی منقطع کردی، فصلیں متاثر

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع گاؤں سوسیا میں قابض یہودی آبادکاروں نے آبی ذرائع اور بجلی کی سپلائی کو نشانہ بنایا ہے، جس سے فصلوں کی پیداوار متاثر اور گاؤں کے رہائشیوں کی زندگی مزید بد تر ہوگئی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق گاؤں کے رہائشیوں کا خیال تھا کہ ان کی زندگی اس سے بدتر نہیں ہو سکتی، کیوں کہ یہودی آبادکار بار بار ان پر حملے کر رہے تھے، اور ان کے قیمتی زیتون کے باغات کو تباہ کر رہے تھے، پھر گاؤں والوں کے مطابق چھریوں سے لیس آبادکاروں نے ان کے پانی کے ذرائع کو نشانہ بنایا۔

67 سالہ موسیٰ مغنم (جو اپنی 60 سالہ اہلیہ نجاح کے ساتھ ہیبرون کے قریب اس گاؤں میں رہتے ہیں)، نے بتایا کہ ’وہ چاہتے ہیں کہ ہم بغیر پانی کے زندگی گزاریں، اور یہاں انہوں نے بجلی کی تاریں بھی کاٹ دی ہیں‘۔

اکتوبر 2023 میں غزہ کی لڑائی شروع ہونے کے بعد سے مغربی کنارے میں فلسطینیوں نے اسرائیلی آبادکاروں کے تشدد میں اضافے کی شکایت کی ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker