انٹرنیشنل

چین میں بڑی عمر کے افراد چوسنیاں کیوں استعمال کرتے ہیں؟ دلچسپ وجہ جانیں

چین میں بڑی عمر کے افراد میں چوسنیوں کا استعمال بڑھتا جارہا ہے لیکن کیا آپ اس کی وجہ جانتے ہیں؟

حال ہی میں چین میں بڑی عمر کے افراد میں ذہنی تناؤ کو کم کرنے کے لیے چوسنیاں متعارف کرائی گئی ہیں جو کہ اب ایک ٹرینڈ بن چکا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بڑوں میں ڈپریشن کم کرنے کے لیے adult pacifiers استعمال کرنے کا ایک غیر معمولی ٹرینڈ بنتا جارہا ہے، لوگ ذہنی دباؤ، نیند میں مشکل یا سگریٹ چھوڑنے کے لیے آرام حاصل کرنے کے لیے اسے استعمال کرتے ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ مذکورہ ٹرینڈ کب شروع ہوا؟

بڑوں کے لیے یہ چوسنیاں ستمبر 2025 سے ہی عام ہونے لگی تھیں جنہیں لوگ ذہنی تناؤ، کم نیند اور تمباکو نوشی ترک کرنے میں مددگار سمجھ کے استعمال کرتے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ چوسنیاں بچوں کی چوسنیوں سے قدرے بڑے سائز میں دستیاب ہوتی ہیں اور قیمت 10 یوان (425 پاکستانی روپوں) سے شروع ہوتی ہے۔

چوسنیاں استعمال کرنے والے کچھ افراد نے نفسیاتی سکون کی صورت میں اسے فائدہ مند قرار دیا ہے۔

دوسری جانب چینی ڈاکٹر تینگ کاؤمین نے وارننگ دی ہے کہ اگر اس کا استعمال روزانہ 3 گھنٹے سے زیادہ ہو تو ایک سال میں دانت خراب ہوسکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker