انٹرنیشنل

بھارت نے امریکا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیے، روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر تیار ہوگیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور  ٹیرف اقدامات کے بعد بھارت گھٹنے ٹیکنے پر مجبور ہوگیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز  کے مطابق امریکی ٹیرف اقدامات کے بعد بھارت نے روس سے تیل کی خریداری کم کرنے پر آمادگی ظاہر کردی۔

غیر  ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت نے امریکاکو  روس سے تیل کی خریداری میں کمی کا اشارہ بھی دے دیا۔

یاد رہےکہ چند روز قبل امریکی صدر نے بھارت کو روس سے تیل کی خریداری جاری رکھنے کی صورت میں اضافی ٹیرف لگانے کی دھمکی دی تھی جس کے بعد بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری میں کمی نہ کرنے پر امریکا نے بھارت پر اضافی 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا تھا۔

امریکا کی جانب سے بھارت پر  اضافی 25 فیصد ٹیرف کے بعد  اب بھارت پر  مجموعی امریکی ٹیرف 50 فیصد ہوگیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker