انٹرنیشنل

ترکیہ کے صوبے بالیق اسیر میں 6.1 شدت کا زلزلہ

ترکیہ کا صوبے بالیق اسیر   6.1 شدت کے  زلزلے سے لرز اٹھا، جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز  کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کے بعد 4.6 اور 4.1 سدش کے آفٹر شاکس بھی محسوس کیے گئے۔

ترک  وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے بتایا کہ زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا اور زلزلے کے جھٹکے استنبول سمیت قریبی صوبوں میں بھی محسوس کیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو ادارے آفاد اور دیگر متعلقہ محکموں نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں سروے شروع کر دیا ہے تاکہ ممکنہ نقصان کا جائزہ لیا جاسکے اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔

علی یرلیکایا نے کہا کہ ہم صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker