انٹرنیشنل

روس یوکرین تنازع: ٹرمپ نے پیوٹن کے بعد زیلنسکی کو ملاقات کیلئے بلالیا

امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس یوکرین تنازع کے حل پر گفتگو کے لیے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے ساتھ الاسکا میں ملاقات کے بعد یوکرین کے صدر دلودومیر زیلنسکی کو ملاقات کے لیے اپنے دفتر بلا لیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یوکرینی صدر زیلنسکی پیر کو اوول آفس آئیں گے، اگر سب ٹھیک رہا تو پھر روسی صدر پیوٹن کے ساتھ دوبارہ ملاقات کا وقت طے کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس یوکرین جنگ کا خاتمہ صرف امن معاہدے سے ممکن ہے، عارضی جنگ بندی نہیں، براہِ راست امن معاہدہ ضروری ہے، صرف امن معاہدہ ہی خوفناک جنگ کو ختم کر سکتا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن (JBER) میں تقریباً 4 گھنٹے تک روسی ہم منصب سے ملاقات کی تھی اور دونوں رہنماؤں نے ملاقات کو تعمیری قرار دیا تھا۔

روسی صدر سے ملاقات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کے صدر ولودومیر زیلنسکی سے بھی ٹیلیفونک گفتگو کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker