انٹرنیشنل

سُپرمین اور اسٹار وار کے مشہور برطانوی اداکار ٹیرنس اسٹیمپ چل بسے

سُپرمین اور  اسٹار  وار کے مشہور برطانوی اداکار  ٹیرنس اسٹیمپ انتقال کرگئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق اداکار  ٹیرنس اسٹیمپ کی عمر87 برس تھی، اہلخانہ نے بھی ان کے انتقال کی تصدیق کردی۔

ٹیرنس اسٹیمپ کے فلمی کیریئر کا آغاز  1962 میں ہوا جس کے بعد انہوں نے کئی فلموں میں  اداکاری کے جوہر دکھائے۔

ٹیرنس اسٹیمپ کا سُپرمین میں ولن کا کرداربہت مقبول رہا ہے، وہ پریسیلا اور کوئین آف دی ڈیزرٹ میں اپنی اداکاری کےلیے بھی مشہور تھے۔

انہیں بہترین کارکردگی پر گولڈن گلوب، کینز فلم فیسٹیول اور  سلور بیئر  سمیت کئی ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ انہیں دنیا کے سب سے معتبر ترین ایوارڈ ‘ آسکر’ کےلیے بھی نامزد کیاگیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker