انٹرنیشنل

یوکرینی صدر جنگ ختم کرنے کےلیے کریمیا اور نیٹو کی خواہش ترک کریں، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی روس کے ساتھ جاری تنازعے کو ختم کر سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ کریمیا پر دعویٰ اور نیٹو میں شمولیت کا ارادہ ترک کر دیں۔

امریکی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر اپنے پیغام میں لکھا کہ یوکرینی صدر اگر چاہیں تو روس کے ساتھ جنگ فوراً ختم کر سکتے ہیں، یا پھر لڑائی جاری رکھ سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے مزید کہا کہ آج  کا دن وائٹ ہاؤس کے لیے "ایک بڑا دن” ہوگا کیونکہ اتنی بڑی تعداد میں یورپی رہنما اس سے قبل کبھی ایک ساتھ وائٹ ہاؤس نہیں آئے۔

واضح رہے کہ یوکرینی صدر آج 18 اگست کو واشنگٹن میں صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ جس میں فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون، برطانوی وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، اطالوی وزیرِاعظم جیورجیا میلونی اور یورپی کمیشن کی صدر ارسلا وان ڈیر لیئن بھی شریک ہوں گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker