انٹرنیشنل

شراکت دار بنیں، دشمن نہیں، چینی وزیر خارجہ کا بھارت کو پیغام

نئی دہلی: چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ بھارت اور چین کو ایک دوسرے کو دشمن یا خطرہ سمجھنے کے بجائے شراکت دار کے طور پر دیکھنا چاہیے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بھارت کے دورے پر موجود چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے اپنے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ دونوں ممالک کو درست اسٹریٹجک مفاہمت قائم کرنی چاہیے۔ اور باہمی ہم آہنگی و فائدے کے اصولوں پر تعلقات کو آگے بڑھانا چاہیے۔

جے شنکر نے کہا کہ بھارت اور چین ایک مشکل دور سے گزرنے کے بعد تعلقات کو مثبت سمت میں لے کر جانا چاہتے ہیں۔ اختلافات کو تنازع میں اور مقابلے کو تصادم میں تبدیل نہیں ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ چینی وزیر خارجہ وانگ یی بھارت کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ اور ان کا بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی ملاقات کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker