انٹرنیشنل

اسرائیلی فوج کی غزہ میں زمینی آپریشن کی تیاری، سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی

غزہ پر فضائی حملوں کے بعد اسرائیلی فوج نے زمینی کارروائی کی تیاری تیز کرتے ہوئے سرحدوں پر تازہ کمک پہنچا دی۔

رپورٹ کے مطابق سرحدوں کے قریب اسرائیلی فوجیوں اور ٹینکوں کو گشت کرتے دیکھا گیا۔

غزہ میں نئے فوجی آپریشن کے لیے اسرائیلی سکیورٹی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں غزہ میں نئے فوجی آپریشن کاگرین سگنل دیا جائےگا۔

اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری

ادھر اسرائیلی فوج کے غزہ پر وحشیانہ حملوں کاسلسلہ جاری ہے، صہیونی فوج نے تازہ کارروائیوں میں مزید 64 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

عرب میڈیا نے فلسطینی وزارت صحت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں میں امداد کے منتظر 13 افراد بھی شامل تھے۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں شہداکی مجموعی تعداد 62 ہزار 819 ہوگئی جبکہ ایک لاکھ58 ہزار 629 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

غزہ میں قحط کی صورت حال برقرار ہے، بھوک کی شدت سے مزید 3 افراد انتقال کرگئے جس کے بعد خوراک نہ ملنے سے شہید ہونے والوں کی تعداد 303 ہوگئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker