انٹرنیشنل
مصر میں ٹرین خوفناک حادثے کا شکار

مصر میں مسافر ٹرین خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 94 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حادثہ مغربی مصر میں پیش آیا ، مسافروں سے بھری ٹرین صوبہ متروح سے قاہرہ جا رہی تھی کہ 7 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جن میں سے 2 بوگیاں الٹ گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایمبولینسز اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہےے ، حکام نے حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔



