انٹرنیشنل

اسرائیل کا غزہ پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ، مزید 90 فلسطینی شہید

اسرائیل کی جانب سے غزہ میں نہتے فلسطینیوں پر زمینی اور فضائی حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 90 فلسطینی شہید اور 421 زخمی ہوگئے ہیں۔ شہید ہونیوالوں میں بھوک سے مرنےوالے7 فلسطینی بھی شامل ہیں جس کے بعد مجموعی تعداد 339 ہوگئی ہے۔

صیہونی فوج کی جانب سے شیخ رضوان کے علاقے میں قائم امدادی مرکز کے قریب کی گئی بمباری میں خواتین اور بچوں کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک فضائی حملے میں حماس کے عسکری ونگ، القسام بریگیڈ کے ترجمان ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا۔ حملہ غزہ کی ایک رہائشی عمارت کی پہلی اور دوسری منزل پر کیا گیا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق ابو عبیدہ کی شہادت کی تصدیق ان کے اہلِ خانہ نے لاش کی شناخت کے بعد کر دی ہے۔

غزہ میں صورتحال انتہائی سنگین ہو چکی ہے، جہاں خوراک اور بنیادی ضروریات کی شدید قلت ہے۔ فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی رکاوٹوں کے باعث امدادی سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر مداخلت کرے تاکہ انسانی جانیں بچائی جا سکیں۔

ادھر برطانیہ نے اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے تناظر میں لندن میں ہونے والی دفاعی نمائش میں اسرائیلی حکام کو مدعو نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو کہ بین الاقوامی سطح پر اسرائیلی پالیسیوں پر بڑھتی ہوئی ناپسندیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔

غزہ پر جاری اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں مظاہرے بھی ہو رہے ہیں۔ جرمنی کے شہر فرینکفرٹ، اٹلی کے وینس اور سوئیڈن سمیت کئی ممالک میں عوام سڑکوں پر نکل آئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker