انٹرنیشنل

غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 6 فلسطینی شہید، جبری قحط سے اموات کی تعداد 367 ہوگئی

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔

غزہ میں اسرائیلی حملے رکنے کا نام نہیں لے رہے۔الجزیرہ کے مطابق بدھ کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی بےرحم بمباری میں کم از کم 73 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں کئی امداد کے متلاشی افراد بھی شامل ہیں۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں امداد تقسیم کرنے کے مقامات کے قریب بھی حملے کیے گئے۔

وسطی غزہ میں اسرائیلی گولہ باری کے نتیجے میں 6  فلسطینی شہید ہو گئے۔ یہ حملے دیر البلح کے علاقے میں پناہ گزین کیمپ پر کیے گئے تھے۔

اس کے علاوہ  غزہ میں بھوک کی شدت سے مزید 6  فلسطینی انتقال کرگئے جس کے بعد اسرائیل کے جبری قحط سے 131  بچوں سمیت اموات کی تعداد 367  ہوگئی ہے۔

دوسری جانب مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی شہریوں نے نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کیا اور یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔

ادھر اسکاٹ لینڈ نے اسرائیل کو اسلحہ دینے والی کمپنیوں کے لیے سرکاری فنڈنگ روک دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker