انٹرنیشنل

غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 73 فلسطینی شہید

غزہ، اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری بمباری میں شدت آ گئی ہے جس کے نتیجے میں مزید 73 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق شہید ہونے والوں میں 43 افراد غزہ سٹی میں جبکہ 16 افراد خوراک کی تقسیم کے مراکز پر جاں بحق ہوئے۔

عرب ذرائع کے مطابق حالیہ حملوں کے بعد شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 63,746 تک پہنچ چکی ہے، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی بھی ہے۔

اسپتالوں میں زخمیوں کی گنجائش ختم ہو چکی ہے، جبکہ انسانی بحران شدت اختیار کرتا جا رہا ہے۔

اقوام متحدہ کی تازہ رپورٹ کے مطابق 14 سے 31 اگست کے دوران غزہ میں جبری نقل مکانی کے 82,000 سے زائد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے مقامی آبادی بدترین حالات سے دوچار ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی وزیر خزانہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے بڑے حصے کو اسرائیل میں ضم کرنے کا متنازع منصوبہ پیش کر دیا ہے، جس پر شدید عالمی ردعمل سامنے آ رہا ہے۔

خلیج تعاون کونسل (GCC) نے اس تجویزکی شدید مذمت کی ہے اوراسے امن عمل کے خلاف کھلی سازش قرار دیا ہے۔

عالمی برادری خاص طورپرانسانی حقوق کی تنظیمیں، غزہ میں فوری جنگ بندی اورانسانی امداد کی بحالی کا مطالبہ کررہی ہیں تاہم اسرائیل کی جانب سے بمباری جاری ہے جس سے خطے میں حالات مزید کشیدہ ہوتے جا رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker