انٹرنیشنل

بھارت: سرکاری اسپتال میں درجنوں گائے نے ڈیرے ڈال لیے

بھارت میں ایک سرکاری اسپتال میں مریضوں کے ساتھ ساتھ درجنوں گائے کی موجودگی نے انتظامیہ پر سوال اٹھادیے۔

غیرملکی میڈیاکے مطابق ریاست مدھیہ پردیش میں رام پور نائکن کمیونٹی ہیلتھ سینٹر سے ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے دیکھنے والوں کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

وائرل ویڈیو میں اسپتال میں درجنوں گائے کو دیکھا جاسکتا ہے جس نے انتظامیہ کی نااہلی پر سوال اٹھا دیے ہیں۔

 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جانوروں کی موجودگی میں مریضوں کا علاج کیا جارہا ہے جب کہ میڈیکل آفسر کی جانب سے بھی تاحال اس حوالے سے نہ کوئی کارروائی کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی بیان جاری کیا ہے۔

دوسری جانب اسپتال کی بدترین صورتحال پر عوام کی جانب سے غم و غصے کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker