انٹرنیشنل

یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ججہ گینگ کا اہم رکن گرفتار

یونان کشتی حادثے میں ملوث بدنام زمانہ ججہ گینگ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کاکہنا ہےکہ ملزم آصف علی ججہ کوسیالکوٹ سےگرفتارکیاگیا،گرفتارملزم ایف آئی اےکو 4مقدمات میں مطلوب تھا،ملزم نےمتعدد متاثرین کو یورپ بھجوانے کےنام پر1 کروڑ 23 لاکھ روپے ہتھیائے،گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہےملزم نے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر شہریوں کو یونان بھجوانے کی بھی کوشش کی۔

ملزم آصف ججہ نے متعدد شہریوں کو کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی،خیال رہے کہ یونان کشتی حادثے میں متعدد نوجوان جاں بحق ہوئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker