انٹرنیشنل

جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید

جنوبی لبنان کے قصبے بنتِ جبیل میں اسرائیل نے ڈرون حملہ کیا ہے۔

ترکی خبر رساں ایجنسی انادولو کےمطابق جنوبی لبنان کے صوبے نباتیہ میں اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

لبنانی وزارت صحت کے مطابق یہ حملہ اس وقت کیا گیا جب اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کئی مہینوں سے جنگ بندی نافذ ہے۔ وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا کہ الخردلی سڑک پر ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ایک شخص مارا گیا ہے۔

واضح رہے اسرائیل لبنان میں باقاعدگی سے حملے کرتا رہتا ہے۔ اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہ حزب اللہ کو نشانہ بنا رہا ہے۔ یہ حملے ایک سال سے زیادہ کی جھڑپوں کے بعد نومبر 2024 میں طے پانے والی جنگ بندی کے باوجود جاری ہیں۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker