انٹرنیشنل

امن مشن کیساتھ 20 ہزار فوجی غزہ بھیجنے کو تیار ہیں ، انڈونیشین صدر

انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں غزہ کے لیے بڑی پیشکش کر دی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ انڈونیشیا ہمیشہ عالمی امن مشنز میں نمایاں کردار ادا کرتا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل یا جنرل اسمبلی فیصلہ کرتی ہے تو ہم اپنے 20 ہزار فوجی امن مشن کے ساتھ غزہ بھیجنے میں ہچکچاہٹ نہیں دکھائیں گے۔

انہوں نے دو ریاستی حل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کے ساتھ ہی غزہ میں پائیدار امن ممکن ہے۔ ہم امن کے قیام میں اپنا حصہ ڈالنے کے لیے پرعزم ہیں، غزہ کےعلاوہ بھی دنیا کے کسی خطے میں یہ فرض نبھا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ بھی عرب اور مسلم ممالک کی افواج پر مشتمل امن دستہ غزہ میں تعینات کرنے کا حامی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker