انٹرنیشنل

اسرائیل کے شہر ایلات پر حوثیوں کے ڈرون حملے میں 20 اسرائیلی زخمی

تل ابیب: اسرائیل کے ساحلی شہر ایلات (مقبوضہ ام الرشراش) میں حوثیوں کے ڈورن حملے میں 20 اسرائیلی زخمی ہوگئے جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق  زخمیوں میں دو افراد، ایک 60 سالہ اور دوسرا 26 سالہ، تشویشناک حالت میں ہیں، جب کہ ایک 30 سالہ شخص کو درمیانے درجے کے زخم آئے ہیں، دیگر 19 افراد معمولی طور پر زخمی ہوئے۔ بیشتر افراد ڈرون کے دھماکے سے اڑنے والے چھروں کا نشانہ بنے۔

اسرائیلی فضائیہ نے شدید زخمیوں کو بیئر سبع کے ساروکا میڈیکل سینٹر منتقل کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر روانہ کردیا ہے جبکہ باقی زخمیوں کو ایلات کے مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

حملے کی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈرون ایک ہوٹل کے قریب  آ کر پھٹا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ڈرون کو مار گرانے  آئرن ڈوم کے 2 انٹرسیپٹر میزائل داغے گئے تھے جو ڈرون کو گرانے میں ناکام رہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل بھی حوثیوں کی جانب سے داغا گیا ڈرون ایلات میں آکر گرا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker