انٹرنیشنل
امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو سعودی عرب کا مفتی اعظم مقرر کردیا گیا

مکہ مکرمہ: امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو سعودی عرب کا مفتی اعظم مقرر کردیا گیا۔
شاہی اعلامیے کے مطابق شیخ صالح بن حمید 1949 میں سعودی عرب کے شہر بریدہ میں پیدا ہوئے۔
شیخ صالح نے مکہ مکرمہ کی اسلامک یونیورسٹی سے فقہ کی ڈگری حاصل کی، شیخ صالح بن حمید 2002 سے 2009 تک سعودی مجلس شوریٰ کے اسپیکر بھی رہے ہیں۔
شیخ صالح بن حمید کو شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل شیخ کی وفات کے بعد سعودی عرب کا مفتی اعظم مقرر کیا گیا ہے۔
سعودی دیوان شاہی نے منگل کی صبح شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات کا اعلان کیا تھا۔



