انٹرنیشنل

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم “اسٹریٹس” تیزی سے پھیلنے لگی

لندن: برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم “اسٹریٹس” تیزی سے پھیل رہا ہے۔ جس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق کورونا کے اس ویرینٹ کی 2 اقسام سامنے آئی ہیں۔ جن میں ایکس ایف جی اور ایکس ایف جی تھری شامل ہیں۔

برطانوی محکمہ صحت کے مطابق 10 ستمبر تک برطانیہ میں کورونا کیسز میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ لیکن یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کیسز میں کتنے نئے ویرینٹ سے منسلک ہیں۔

اسٹریٹس ویرینٹ کی علامات عمومی کووڈ جیسی ہی ہیں۔ لیکن ایک نمایاں علامت ڈسفونیا (آواز بیٹھ جانا یا خراب ہوجانا) کو قرار دیا گیا ہے۔ اس سے قبل ویرینٹ ’نِمبس‘ میں غیرمعمولی گلے کی خراش کو نمایاں علامت کہا گیا تھا۔

نئے ویرینٹ کی ایک قسم ایکس ایف جی یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور امریکہ میں بھی رپورٹ ہوئی ہے۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے ایکس ایف جی کو “مانیٹر کیے جانے والا ویرینٹ” قرار دیا ہے. اور کہا ہے کہ فی الحال یہ عالمی صحت کے لیے بڑا خطرہ نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker