انٹرنیشنل

افغانستان میں 2 روز کے تعطل کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی

کابل: افغانستان میں 2 روز کے تعطل کے بعد انٹرنیٹ سروس بحال کردی گئی۔

افغان میڈیا کے مطابق  تمام ٹیلی کمیونیکیشن نیٹ ورکس نے انٹرنیٹ اور کمیونیکیشن سروسز بحال کردی ہیں۔

مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ اور ٹیلی کمیونیکیشن  سروسز تقریباً 48 گھنٹوں تک معطل رہیں اور طالبان حکام نے اب تک اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

دوسری جانب امریکی میڈیا کے مطابق افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک پیغام میں کہا ہے کہ افغانستان میں انٹرنیٹ پر پابندی کی خبریں درست نہیں ہیں، اس وقت تکنیکی ٹیمیں فائبر آپٹک کیبلز کی مرمت کر رہی ہیں۔

اس کے علاوہ افغان ترجمان نے پاکستانی صحافیوں کے ایک گروپ میں بتایا کہ فائبر آپٹک کیبلز کافی خستہ ہوچکی تھیں اور اب ان کی مرمت کی جا رہی ہے۔

خیال رہےکہ طالبان حکومت کی جانب سے مبینہ طور پر ملک میں انٹرنیٹ سروس بند کیے جانےکے بعد اندرون اور بیرون ملک رابطے بری طرح متاثر ہوئے تھے جب کہ ضروری خدمات، بشمول بینکنگ اور آن لائن تعلیم بھی شدید متاثر ہوئی تھی۔

کابل کا مرکزی ائیرپورٹ بھی مکمل طور پر بند ہو گیا تھا اور اطلاعات ہیں کہ جمعرات سے پہلے کوئی پرواز نہیں ہوگی۔

سائبر سکیورٹی اور انٹرنیٹ گورننس پر نظر رکھنے والی تنظیم نیٹ بلاکس نے کہا ہےکہ انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی عام حالات کے مقابلے میں صرف 14 فیصد رہ گئی ہے اور یہ صورتحال جان بوجھ کر انٹرنیٹ سروسز کو منقطع کرنے کے مترادف لگتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker