انٹرنیشنل

قطر پر کیا جانے والا حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا: صدر ٹرمپ کا نیا حکم نامہ جاری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے قطر کو سلامتی کی ضمانت دینے کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کر دیے ہیں، جس میں ان کا کہنا ہے کہ اب اگر کسی ملک نے قطر پر حملہ کیا تو جواب امریکا دے گا، اب قطر پر ہونے والا کوئی بھی حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا، قطر پر کسی بھی حملے کو امریکا کے امن اور سلامتی کے لیے خطرہ سمجھا جائے گا، قطر پر دوبارہ کسی حملے کی صورت میں جوابی کارروائی کا اختیار ہوگا، امریکا کو دونوں ممالک کے مفادات کے دفاع کے لیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس میں قطر کی سلامتی کی ضمانت دی گئی ہے، جس میں یہ بھی شامل ہے کہ اگر کوئی ملک دوحہ پر حملہ کرتا ہے تو امریکا فوجی کارروائی کرے گا۔

29 ستمبر کو جاری ہونے والا یہ ایگزیکٹو آرڈر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اسرائیل نے چند ہفتے قبل قطر پر فضائی حملے کیے تھے جن میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا۔ یروشلم سے ہونے والے ان حملوں کی قطر اور امریکا دونوں نے مذمت کی تھی۔

امریکی صدر کے ایگزیکٹو آرڈر میں کہا گیا ہے کہ اگر قطر دوبارہ کسی بیرونی حملے کا نشانہ بنا تو امریکا نہ صرف اس کا دفاع کرے گا بلکہ جوابی فوجی کارروائی بھی کرے گا۔ امریکا ”قطر کے علاقے، خود مختاری یا اہم تنصیبات پر کسی بھی مسلح حملے“ کو ”امریکا کے امن و سلامتی کے لیے خطرہ“ سمجھے گا۔

ایگزیکٹو آرڈر میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اور قطر قریبی تعاون، مشترکہ مفادات اور مسلح افواج کے درمیان مضبوط تعلقات سے جُڑے ہیں، قطر ایک پُرعزم اتحادی ہے جو امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے امریکا کے ساتھ کھڑا ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ بیرونی خطرات کے پیشِ نظر امریکا قطر کی خودمختاری، سلامتی اور علاقائی سالمیت کا ہر قیمت پر دفاع کرے گا، اب قطر پر ہونے والا کوئی بھی حملہ امریکا پر حملہ تصور ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker