انڈونیشیا: 3 روز قبل گرنے والے اسکول کے ملبے تلے دبے 59 افراد کے بچنے کی امیدیں دم توڑنے لگی

جکارتہ: انڈونیشیا میں اسکول کی عمارت گرنے کے واقعے میں ملبے تلے دبنے والے 59 افراد کو اب تک باہر نہیں نکالا جاسکا۔
انڈونیشیا کے جزیرے جاوا کے شہر سیدوارجو میں اسلامک اسکول کی عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ہونے کا امکان بہت کم ہے۔
رپورٹ کے مطابق انتظامیہ نے بتایا کہ گزشتہ رات انہوں نے علاقے سے لوگوں کو نکال کر ملبے کے نیچے دبے ہوئے افراد کو تلاش کرنے میں مدد کرنے والے آلات (sophisticated equipment) کا استعمال کیا مگر ہمیں سائنسی طور پر ملبے تلے دبے افراد کے زندہ ہونے کے کوئی آثار نہیں ملے۔
خیال رہے کہ 3 روز قبل گرنے والی اسکول عمارت میں حادثے کے بعد اب تک ملبے سے 5 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ 13 افراد کا ملبے سے زندہ بھی نکالا گیا ہے۔



