انٹرنیشنل

امریکی فوج بھی حکومتی شٹ ڈاؤن کا شکار

واشنگٹن: امریکی فوج بھی حکومتی شٹ ڈاؤن کا شکار ہوگئی جس کے باعث محکمہ جنگ اور فوج کی مختلف سروسز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر سرگرمیاں محدود کردی گئیں۔

امریکی محکمہ جنگ (سابقہ محکمہ دفاع) کے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا گیا ہے کہ بجٹ منظور نہ ہونے کا باعث اس اکاؤنٹ کی سرگرمیاں محدود رہیں گی۔

اسی طرح امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ سمیت، امریکی اسپیس فورس، امریکی نیوی اور فضائیہ سمیت فوج کی دیگر شاخوں کے ایکس اکاؤنٹس پر بھی یہی پیغام شیئر کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ امریکا میں ایک بار پھر شٹ ڈاؤن شروع ہو گیا ہے جس کے باعث ہزاروں سرکاری ملازمین کے تنخواہوں سے محروم ہونے کا خدشہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی فنڈنگ سے متعلق بل امریکی سینیٹ سے منظور نہ کرایا جاسکا جو امریکا میں شٹ ڈاؤن کا باعث بنا، شٹ ڈاؤن کی وجہ سے کچھ سرکاری اداروں کا کام رک گیا ہے اور ایک اندازے کے مطابق 75 ہزار کے قریب ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی بھی رک گئی ہے۔

ڈیموکریٹکس اور ری پبلکنز رہنماؤں کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں اس سے پہلے 19-2018 میں سب سے طویل شٹ ڈاؤن 35 دن تک جاری رہ چکا ہے اور یہ ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلے دور صدارت میں ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker